بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا مستقبل کیا؟ نگران حکومت نے فریم ورک تیارکرلیا

Nov 08, 2023 | 13:44 PM

ایک نیوز: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مینجمنٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کا معاملہ، نگران حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مستقبل کے فریم ورک کا مسودہ تیار کر لیا۔ 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ڈسکوز کے نئے فریم ورک کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سے نئے پلان کی منظوری کے بعد عملدرآمد پر کام شروع ہوگا۔

عالمی مالیاتی اداروں کے معاونت سے تیار ہونے والے فریم ورک پر آئندہ منتخب حکومت بھی عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔ عرب ممالک کے علاوہ، فرانس، جرمنی اور جنوبی کوریا کی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ نئے پلان کے تحت پروفیشنل مینجمنٹ ان کمپنیوں کو عالمی معیار کے مطابق چلائے گی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویز مؤخر کر دی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مینجمنٹ کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی۔

ڈسکوز نے مینجمنٹ نجی شعبے کو 20 سے 25 سال تک حوالے کرنے کی تجویز دی ہے۔ نجی شعبے کو ڈسکوز مینجمنٹ کی حوالگی کیلئے طویل المدتی معاہدوں کی تجویز کی گئی ہے۔ ڈسکوز مینجمنٹ کو ریکوری بڑھانے پر منافع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے فریم ورک کے اطلاق سے پاور سیکٹر کا 2500 ارب روپے کا گردشی قرض ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں