ایک نیوز: ایک اور بھارتی شوبز جوڑی نے راہیں جدا کرلیں۔ معروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا، گلوکار اور اُن کی اہلیہ نے ایک سال سے عدالت میں طلاق کا کیس درج کیا ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورانِ سماعت جج کی طرف سے کیے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے کہا کہ اُن کا اب شالنی تلوار کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔ یو یو ہنی سنگھ کا جواب سُن کر فیملی کورٹ کے جج پرمجیت سنگھ نے گلوکار اور اُن کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ شالنی تلوار نے شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور لڑکیوں سے جنسی تعلقات رکھنے کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
شالنی نے ہنی سنگھ سے بیس کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
یاد رہے کہ یویو ہنی سنگھ نے سال 2011 میں شالنی تلوار سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال ستمبر میں ان دونوں نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔