ایک نیوز: سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر اعجاز چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، سینیٹر اعجاز چودھری کی جانب سے خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔