ایک نیوز: گورنر ہاوس پنجاب میں ن لیگ کی اہم بیٹھک جاری ہے، جس میں گورنر پنجاب، اویس لغاری، عبدالرحمن کانجو کی مشاورت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم بیٹھک جاری ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، رانا ثنا اللہ، عبدالرحمن کانجو اور اویس لغاری بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس ملاقات میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور ڈویژن میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہو گی، گورنر پنجاب، اویس لغاری، عبدالرحمن کانجو کی مشاورت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد
— PMLN (@pmln_org) November 8, 2023
قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی گورنر پنجاب انجینیئر بلیغ الرحمن سے ملاقات
قائد محمد نواز شریف نے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی… pic.twitter.com/CP39AfDFX4