استحکام پاکستان پارٹی نےراولپنڈی ڈویژن کامرکزی سیکرٹریٹ قائم کردیا، افتتاح آج ہوگا 

Nov 08, 2023 | 11:43 AM

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی نے راولپنڈی ڈویژن کا سیکرٹریٹ ایوب نیشنل پارک کے سامنے قائم کردیا ہے۔ جس کا افتتاح آج کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز آج سہہ پہر تین بجے ہوگا۔ جس میں استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان افتتاحی تقریب کے  مہمان خصوصی ہوں گے۔ 

پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان پارٹی رہنماؤں اور ورکرزسے خطاب بھی کریں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ مرکزی سیکریٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عامر محمود کیانی پارٹی سیکریٹریٹ بارے قیادت کو بریفنگ دیں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ اہم تقریب میں میڈیا ٹاک بھی کرے گی۔ 

راولپنڈی میں قائم سیکرٹیریٹ ڈویژن بھر کے ساتھ نارتھ پنجاب کی پارٹی لیڈرشپ اور کارکنوں کے درمیان رابطوں کا مرکز ہوگا۔

مزیدخبریں