جناح ہاؤس حملہ: ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پرکارروائی ملتوی

Nov 08, 2023 | 11:37 AM

ایک نیوز: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا معاملہ، ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ 

پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 

عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں