محکمہ کالج ایجوکیشن:نجی کالجوں کو سالانہ فیس وصول کرنے کی اجازت

Nov 08, 2023 | 11:34 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: محکمہ کالج ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نجی کالجز اب سالانہ فیس بھی وصول کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ قانون کے برعکس نجی  کالجوں کو’’ اینول چارجز‘‘ کے نام پر سالانہ بنیادوں پر بھی فیسوں کی وصولی کی اجازت دے دی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے نجی کالجز ماہانہ ٹیوشن فیسوں کے ساتھ   سالانہ چارجز بھی وصول کرسکیں گے۔

 نجی کالجوں کو جاری کیے جانے والے رجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ میں انکشاف کیا گیا۔   یہ سرٹیفیکیٹ باقاعدہ طور پر فارم ’’ بی‘‘ کے نام سے محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں