پی ٹی آئی کو لاہور میں الیکشن سےمتعلق کارنر میٹنگ کی اجازت

پی ٹی آئی کو لاہور میں الیکشن سےمتعلق کارنر میٹنگ کی اجازت
کیپشن: پی ٹی آئی کو لاہور میں الیکشن سےمتعلق کارنر میٹنگ کی اجازت

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو صوبائی دارالحکومت کے علاقے  شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کارنر میٹنگ کی اجازت اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہو ئے 19 نومبر کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔