لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 ٹریفک کیلئےبحال کردی گئی،ترجمان موٹروے پولیس

Nov 08, 2023 | 11:19 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: موٹروے ایم ٹو لاہور  سے پنڈی بھٹیاں  تک دھند کی وجہ سے بند  کی گئی تھی جو ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری فیض پور  سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھی جو ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں