بھارت: انتہاپسند تنظیموں کا منظم نیٹ ورکس سے فنڈز اکٹھے کرنے کا انکشاف

Nov 08, 2023 | 10:52 AM

ایک نیوز: ایف اے ٹی ایف رپورٹ میں بھارت میں پرتشدد انتہاپسند تنظمیوں کیجانب سے منظم نیٹ ورکس کی مدد سے فنڈز اکٹھے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف رپورٹ فیٹف کی سماعت کے دوران ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست منظر عام پر آگئی۔ فیٹف نے ہندوستان میں غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھیج دی۔ 

ذرائع کے مطابق ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کردیا جائے گا، مودی سرکار وسیع پیمانے پر دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کررہی ہے، دنیا بھر میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ہندوستان کا ملوث ہونا ثابت ہوچکا، مودی سرکار کی زیر نگرانی آر ایس ایس دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتشار پھیلا رہی ہے۔ 

مودی سرکار دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے رقم غیر قانونی کاروبار سے حاصل کرتی ہے، ہندوستان کا شہر ممبئی جوئے کا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، ہیومن ٹریفکنگ اور انفارمل اکنامک اکاؤنٹس میں بھارت سرفہرست ہے۔ انفارمل اکاؤنٹس ہندوستان کی جی ڈی پی میں 43 فیصد حصے کے حامل ہیں۔ ہندوستان کے ذخائر میں 4287 بلین ڈالر سے بھی زائد رقم غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے۔ 

ہندوستان دنیا بھر میں انفارمل اکانمیز میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس غیر روایتی سیکٹر کے ذریعے مودی سرکار نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے۔ سونے کی اسمگلنگ میں بھی ہندوستان سرفہرست ہے۔ 

فرانس میں بھارتی گروہ کو منی لانڈرنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ فرانس میں منی لانڈرنگ کے بھارتی نیٹ ورک سے 10 ملین یوروز برآمد ہوئے۔ بھارت میں اے بی جی شپ یارڈ بینک فراڈ کے ذریعے 228.42 بلین بھارتی روپے اور پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں 2 بلین امریکی ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ 

بھارت میں اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی شرح پورے خطے کے لیے انتہائی سنگین ثابت ہوگی۔ بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تانے بانے دنیا بھر میں دہشتگردی سے مل رہے ہیں۔ بھارت کو فیٹف کے تمام سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہندوستان کی مجرمانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش اور باز پرسی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں