حوالدار سعید شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

حوالدار سعید شہید کی بہادری کو قوم کا سلام
کیپشن: Nation salutes the bravery of Havaldar Saeed Shaheed

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے۔ 

انہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ حوالدارسعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ 

حوالدارسعید شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔ حوالدارسعید شہید کے ورثاء نے اپنے احساسات بیان کیے ہیں۔ 

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "الحمداللہ، میں شہید کا والد ہوں"۔"مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کے لئے جان دی"۔ "میرے بیٹے کو شہید کا رتبہ ملا یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے"۔ 

شہید کی والدہ نے کہا کہ "شہید کو اللہ نے بہت اونچا مقام دیا ہے"۔ "ہمیں بہت دکھ ہوتا ہے جب لوگ شہیدوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور انکی تصویروں کو جلاتے ہیں"۔

شہید کے چچا نے کہا کہ "بچپن سے اُس کو فوج میں جانے اور ملک کی خدمت کرنے کی خواہش تھی”۔ “میرے بھتیجے کو بچپن سے ہی ملک و قوم کے لئے شہید ہونے کی خواہش تھی، اللہ نے اس کی خواہش پوری کر دی"۔ 

شہید کے دوست کا کہنا تھا کہ "ہمیں فخر ہے کہ ہمارا دوست شہید ہوا"۔ حوالدارسعید شہید کی یہ عظیم اور لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی جائیگی۔