ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن 

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن 
کیپشن: Government crackdown on hoarders

ایک نیوز: نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 29 اکتوبر سے 5 نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے کثیر مقدار میں کھاد، آٹا اور چینی برآمد کی گئی۔ 

آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6599 میٹرک ٹن کھاد برآمدکرلی۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں نے کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 2367 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا۔ 

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6996 میٹرک ٹن چینی بھی برآمد ہوئی۔ نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کارروائیاں جاری رکھے گی۔