غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری 

Nov 08, 2023 | 10:44 AM

ایک نیوز: غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ 

روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ 

کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ 7 نومبر کو 5085 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 

5085 افغان شہریوں میں 1475 مرد، 1420 خواتین اور 2190 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لیے231 گاڑیوں میں 829 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک کل 203,639 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں