لیسکوآپریشن کا 61 واں روز،24260ملزمان گرفتار

Nov 08, 2023 | 10:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے، اکسٹھ روز میں 24260 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران اب تک12050ملزمان کو گرفتار کیا گیا،24017کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،23233درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، بجلی چوروں کو اب تک چارکروڑ انسٹھ لاکھ دس ہزار نو سو پینتالیس یونٹس چارج کئے گئے ہیں، چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت ایک ار ب ترانوے کروڑ چھبیس لاکھ چھپن ہزار چھے سواٹھہتر روپے ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق صدر پھولنگر کے علاقے میں کنکشن کوپانچ لاکھ پچھہتر ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، اسلامپورہ کے علاقہ میں کنکشن کوتین لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ بھائی پھیرو کے علاقے میں کنکشن کودو لاکھ پینتالیس ہزار چھے سو تیس روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ ہنجروال کے علاقے میں ایک کنکشن کودو لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل247 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،174کے خلاف مقدمات درج ہوئے،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3کمرشل،3زرعی اور219 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو تین لاکھ پینتالیس ہزار نو سو سینتالیس یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

ترجمان لیسکوکا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک ار ب ترانوے کروڑ چھبیس لاکھ چھپن ہزار چھے سواٹھہتر روپے ہے۔

مزیدخبریں