نگران وزیرِ اعظم سرکاری دورے پر تاشقند ازبکستان پہنچ گئے

Nov 08, 2023 | 10:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تاشقند ازبکستان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بات کریں گے۔

وزیراعظم کنیکٹیویٹی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وزیر اعظم ازبکستان کی قیادت اور سمٹ میں شریک دیگر رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں