ایک نیوز: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تاشقند ازبکستان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Arrived in Tashkent to participate in the ECO Summit. Thankful to my brother Hon. Abdulla Nigmatovich Aripov, Prime Minister of Uzbekistan, who extended a warm welcome to me and Pakistan delegation at the airport despite rainy weather. pic.twitter.com/EPYO5pKSKj
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 8, 2023
تفصیلات کے مطابق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بات کریں گے۔
وزیراعظم کنیکٹیویٹی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وزیر اعظم ازبکستان کی قیادت اور سمٹ میں شریک دیگر رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دو اپنے روزہ سرکاری دورے پر تاشقند ازبکستان روانہ.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 8, 2023
وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے.
وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے@anwaar_kakar pic.twitter.com/6d1T3ojR8U