غزہ کیلئے امدادی مہم پر این ای ڈی یونیورسٹی کا طلبا کو شوکاز جاری 

غزہ کیلئے امدادی مہم پر این ای ڈی یونیورسٹی کا طلبا کو شوکاز جاری 
کیپشن: NED University continues to showcase to students on the aid campaign for Gaza

ایک نیوز :ا ین ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے  اہل غزہ کے لیے امدادی مہم پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
اہل غزہ کے لیے عطیات جمع کرنا این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کو مہنگا پڑگیا، بغیر اجازت عطیات جمع کرنا یونیورسٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے، اس لیے  یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ طلبا کو شوکاز جاری کیا۔

شوکاز کے مطابق سات دن میں شوکاز کا جواب نہیں دیا تو تادیبی کارروائی کی جائےگی۔

 اس حوالے سے طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے عطیات جمع کرنے کی اجازت مانگی تھی مگر  اجازت نہیں دی گئی، وائس چانسلر سروش لودھی سے بھی اجازت مانگی مگر انہوں نے بھی منع کردیا۔