اب آپ اپنے چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ بوٹس خود تیار کر سکتے ہیں

Nov 08, 2023 | 00:05 AM

ایک نیوز :آپ چیٹ جی پی ٹی جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ تیار کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہے۔
چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے مطابق اس کی جانب سے تمام افراد کو اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اپنے چیٹ بوٹس تیار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
درحقیقت صارفین کو یہ سیکھنے کی ضرورت نہیں کہ نئے جی پی ٹی کو کیسے تیار کیا جائے۔انہیں کمپنی کی جانب سے آسان زبان میں ہدایات فراہم کی جائیں گی اور صارف کو مخصوص تفصیلات پی ڈی ایف، ویڈیوز یا دیگر فائلز کی شکل میں اپ لوڈ کرنا ہوگی اور چیٹ بوٹ کا مقصد واضح کرنا ہوگا، یعنی وہ تصاویر تیار کرے گا یا ویب پر سرچ کرے گا۔
اوپن اے آئی کی ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کہا کہ جی پی ٹیز کسی مخصوص مقصد کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے تدوین شدہ ورژن ہوں گے۔
انہوں نے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو تیار کرنا بہت آسان ہوگا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کے متعدد چیٹ بوٹس جلد منظرعام پر آئیں گے۔
اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو اوپن اے آئی کی ویب سائٹ پر جان سکتے ہیں۔
آنے والے ہفتوں میں اوپن اے آئی کی جانب سے ان چیٹس بوٹس کو ایک نئے جی پی ٹی اسٹور انٹرفیس پر جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں