ایک نیوز نیوز: کہا جاتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور محبت میں سب کچھ جائز ہوتا ہے۔ اس کی تازہ مثال ایک خاتون ٹیچر نے اپنی اسٹوڈنٹ سے شادی کیلئے جنس تبدیل کروا کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کا ہے۔ جہاں فزیکل ایجوکیشن کی ایک ٹیچر نے اپنی جنس تبدیل کروا کر اتوار کو اپنی ہی اسٹوڈنٹ سے شادی رچالی ہے۔ جنس تبدیل کروانے والی ٹیچر کا نام میرا تھا، جن کا نام آروو ہوگیا ہے۔ ان کی اسٹوڈنٹ کا نام کلپنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی اپنی اسٹوڈنٹ کلپنا سے ملاقات سکول میں کلاس کے دوران ہوئی۔ کلپنا کبڈی کی کھلاڑی ہے اور آئندہ سال جنوری میں انٹرنیشنل مقابلے کے لیے دبئی روانہ ہونے والی ہے۔
میرا (آروو) بتاتی ہیں کہ انہیں کلپنا سے کبڈی کے میدان میں کھیلتا دیکھ کر پیار ہوا، وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن اس وقت وہ خود خاتون تھیں۔ اس لیے انہوں نے جنس تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی پہلی سرجری 2019 میں ہوئی۔
ان کی اسٹوڈنٹ کلپنا کا بھی کہنا ہے کہ وہ بھی آروو سے بہت عرصے سے محبت کرتی تھیں اور اگر ان کی جنس تبدیل نہ بھی ہوتی تو وہ ان سے شادی ضرور کرتیں۔