ایک نیوز نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران ہونیوالے حملے میں حملہ آور سے متعلق سعد رضوی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھے ماریں گے، اس لئے میں نے پہلے ہی ویڈیو ریکارڈ کروادی تھی ، ان کا منصوبہ تھامجھے قتل کراکے مذہبی انتہا پسندی کا الزام لگا دیںاور میرے کیس کو بھی سلمان تاثیر کے کیس سےجوڑ دیں ۔
عمران خان نے کہا کہ جلسے میں بھی بتایا کہ ان کا پلان کیا ہے، معلوم تھا گوجرانوالہ یا گجرات میں حملہ ہوگا اور قتل کرنے کی کوشش ہوگی جن لوگوں کے نام دئیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے نیچے سب ہیں،ان کا کہناتھا کہ ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، سعد رضوی نے خود کو ملزم نوید کے بیان سے بہترین انداز میں علیحدہ کیا، فوج مثبت انداز میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئر مین نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملہ اور خود پر فائرنگ کی درج ہونے والی ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہئے، میرا فوج سے کوئی ایشو نہیں صرف احتساب کے مسئلے پر مسئلہ ہوا۔