اداکارفیروز خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیووائرل

Nov 08, 2022 | 21:46 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کراچی کی فیملی کورٹ میں اپنے بچوں سے ملاقات کی ہے، جس کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی کیلئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد فیروز خان کو ان کے بچوں سلطان اور فاطمہ سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اپنے بچوں سے ملنے کی بہت سے جذباتی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ 

ایک ویڈیو میں فیروز خان اپنے دونوں بچوں کو گود میں اُٹھائے عدالت میں ایک کمرے میں داخل ہوتے نظر آرہے ہیں، اس دوران اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزے کے وکیل بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں فیروز خان کو اپنے بیٹے سلطان کا ہاتھ تھامے عدالت سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

   اس دوران اداکار کے بیٹے سلطان کو والد سے یہ پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’آپ میرے ساتھ باہر جارہے ہیں‘۔

مزیدخبریں