ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ایک اورجماعت کی حمایت مل گئی ۔مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مجلسِ وحدت المسلمین کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ۔ مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت علامہ راجہ ناصرعباس کررہے تھے ۔ایم ڈبلیو ایم وفد نے چیئرمین عمران خان اور پرامن حقیقی آزادی مارچ پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات پر زور دیا اور عمران خان کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج پر تحفظات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علماء اسلام (شیرانی) گروپ نے بھی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حمایت کا اعلان کیا تھا۔