ایک نیوز نیوز :عمران خان پر 6 حلقوں میں نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔
تفصیلات کےمطابق ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی جس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،ذرائع کے مطابق اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات تاخیر سے جمع کرانے پر ریٹرننگ افسران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے ۔عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا، قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔