جسٹس قاضی فائز عیسٰی  سپریم کورٹ کے باہر غلط پارکنگ پر برہم

Nov 08, 2022 | 19:56 PM

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی چہل قدمی کرتے ہوئے عدالت عظمی کے باہر  پہنچے، جہاں معزز جج غلط پارکنگ پر برہم ہوگئے۔

 سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے عدالت کے باہر سے فوری راستہ کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو لفٹر سے اٹھانا شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کا سپریم کورٹ کے قریب اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔

مزیدخبریں