وفاق کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کوتبدیل نہ کرنے کافیصلہ

Nov 08, 2022 | 18:53 PM

ایک نیوز : وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں، فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے۔سابق وزیراعظم  عمران خان پرقاتلانہ حملے کے بعد ایف آئی آر کے معاملے پرپنجاب حکومت سے اختلاف کے باعث آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

مزیدخبریں