ایک نیوز نیوز :سینیٹراعظم سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات کیلئے سینیٹرز کا ایک گروپ تشکیل دیدیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے سینیٹر اعظم سواتی کو کمیٹی میں مدعو کرنے کے لئے سینیٹرز کا گروپ تشکیل دے دیا۔
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی میں سینیٹر طاہر بزنجو، حاجی ہدایت خان، دلاور خان اور مشتاق احمد کو شامل کیا گیا ہے،کنوینئر کمیٹی کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کے گھر جاکر کمیٹی میں آنے کی دارخوست کی جائے گی۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کاش یہ ویڈیو صرف اعظم سواتی کے پاس ہو، میں ویڈیو کلچر کے سخت ترین مخالف ہوں، آج بھی ایک سیاستدان کی ویڈیو آئی ہے جو میرے خیال میں فیک ہے، اگر ویڈیو کلچر کو روکنے کے لئے قوانین نہیں تو قوانین بنانے چاہئیں۔