پی ڈی ایم کی 13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں،شیخ رشید

Nov 08, 2022 | 17:52 PM

 ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔

 شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ چاہتے ہیں عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اور یہ الیکشن کی مدت بڑھائیں، وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے، عوام کو پہلے حکومت کی پالیسیوں سے نفرت تھی، اب لوگ ان کے چہروں سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  چور دروازے سے چوروں کو چوری سے مسلط کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے جو ناشائستہ زبان استعمال کی وہ عالم دین کم اور مولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے، خوشی ہے وہ ہندوستانی فلم سٹاروں سے بھی آشنا نکلے۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان پرحملہ مافیا کی آخری سازش نہیں، اسلام آباد سب کا ہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتی۔

مزیدخبریں