ایک نیوز نیوز :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر پانچ دن تاخیر سے کاٹی گئی جس نے سوالات کھڑے کردیئے۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی تیمار داری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر پانچ دن تاخیر سے کاٹی گئی جس پر کم از کم ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی بنتی ہے ، پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی جس کا پولیس کے پاس اختیار ہی نہیں ۔پولیس من و عن وہی ایف آئی آر کاٹنے کی پابندہے جو اسے مدعی کہے گا ۔بعد میں اگر کوئی تفتیش کے بعد بے گناہ ثابت ہو تو اس کا نام نکالنا ہوتا ہے ،عمران خان ایک دلیر شخص ہے ،میں اسے پہلے بھی جانتا ہوں ،عمران خان کیخلاف ایک بیانیہ بنایا جارہا ہے ایک طوطا بھی بیان دلاوانے کیلئے سامنے لایا گیا۔