ایک نیوز نیوز : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ اگر انتشار بڑھتا ہے تو پنجاب میں گورنر راج لگانے کا آئینی آپشن موجود ہے۔تاجروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گورنر ہاؤس پر حملے کی تحریری شکایت کردی گئی ۔حکومت کی آئینی مدت 18اگست 2023 کو پوری ہوگی جسکے بعد دو سے تین ماہ میں انتخابات کرانے ہیں جسکی مدت 18 اکتوبر سے 18نومبر 2023 بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے میں کوئی ضد نہیں جو وقت مقررہ ہے اسی وقت پر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ایک کا کردار سب کے سامنے ہے، دنیا بھر کی جمہوریتی حکومتیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی ہیں لیکن پاکستان میں اسکے برعکس گذشتہ ساڑھے 3 سال اپوزیشن کی تذلیل کی گئی۔