دنیاموسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے،شہبازشریف

Nov 08, 2022 | 17:03 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی۔یہ وقت ہے دنیا موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرے۔

وزیراعظم شہبازشریف  نےشرم الشیخ میں کلائمنٹ چینج کانفرنس سےخطاب کیا

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے خطرات سے بچاناہوگا۔وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ اقدامات کرنا ہوں گے۔سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو30ارب ڈالر کانقصان ہوا ۔پاکستان میں سیلاب سے 40لاکھ ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

مزیدخبریں