سدھو موسے والا کا مرنے کے بعد ایک اور گانا ریلیز

Nov 08, 2022 | 16:57 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا  کی موت کے بعد ایک اور گانا ریلیز  کردیا گیا ہے۔

سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے ایک گانا '' وار '' ریلیز کیا گیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ، لاکھوں مداح سدھو موسے والا کا نیا گانا سن چکے ہیں اور اسے بے حد پسند بھی کررہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ گانا سدھو موسے والا کے والد کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا اپنی موت سے قبل 40 سے زائد گانے ریکارڈ کراچکے ہیں ۔ ان کے والد کے مطابق  یہ گانے وہ آنے والے وقت میں وقفے کیساتھ ریلیز کرتے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں