شوروم میں مرسیڈیز جیپ جلا دی گئی، 10 افراد گرفتار

9 سعودی شہری  ہیں  جبکہ ایک کا تعلق نقل مکانی کرنے والے  قبیلہ سے ہے۔
کیپشن: 9 سعودی شہری  ہیں  جبکہ ایک کا تعلق نقل مکانی کرنے والے  قبیلہ سے ہے۔

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب میں  کاروں کے شوروم میں مرسیڈیز جیپ جی ویگن کو جلا ڈالا گیا، ویڈیو وائرل، 10 افراد گرفتار 

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں گاڑیوں کےشوروم میں مرسیڈ  جی ویگن کو آگ لگا دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  ریاض پولیس نے تحقیقات شروع کی تھی ۔جس میں 10 افراد کو  گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 9 سعودی شہری  ہیں  جبکہ ایک کا تعلق نقل مکانی کرنے والے  قبیلہ سے ہے۔

ملزمان نے کار کو آگ لگانے کے علاوہ شوروم میں فائرنگ بھی کی تھی جس سے دو افراد زخمی ہوئے  جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ واقعہ منشیات کی سمگلنگ میں ان کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پیش آیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔