پا کستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں بارش کے امکانات

Nov 08, 2022 | 15:09 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے کرکٹ شائقین بھرپورجوش میں ہیں لیکن پر تجسس ہیں کہ  کل موسم کیسا رہے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، تاہم بارش کے میچ کے دوران امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے صرف 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں۔ مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

دن کے اوقات میں سڈنی میں درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے کل تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

اس کے علاوہ نئی بال سے بال کرانے والے بالرز کے لیے پچ مددگار ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں