میکسکو ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی، ایمریٹس ائیر لائنز کی خاتون پر تشدد

بورڈنگ کارڈز کا اجرا بند ہوچکا تھا
کیپشن: بورڈنگ کارڈز کا اجرا بند ہوچکا تھا

ایک نیوز نیوز: منسوخ شدہ پاسپورٹ پر سفر کرنے پر اصرار، میکسیکو ائیر پورٹ پر خاتون مسافر نے ایمریٹس ائیر لائنز کی خاتون اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
 رپورٹ کے مطابق  میکسیکو سٹی انٹرنیشنل ائیر پورٹ نے ایمریٹس ائیر لائنز کے چیک ان کاؤنٹر پر اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب ایک خاتون مسافر چھلانگ لگا کر اندر داخل ہوگئی اور خاتون ایجنٹ پر تشدد شروع کردیا ۔ خاتون مسافر تاخیر سے پہنچی تھی جبکہ بورڈنگ کارڈز کا اجرا بند ہوچکا تھا  جبکہ اس کے پاس موجود پاسپورٹ بھی زائد المعیاد ہوچکا تھا اور وہ اسی پر سفر کرنے پر اصرار کررہی تھی ۔ چیک ان ایجنٹ کی جانب سے  بورڈنگ  سےانکار پر  اس نے ہنگامہ شروع کردیا۔ سی سی ٹی وی پر ریکارڈ شدہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-08/news-1667902021-2472.mp4