ایک نیوز نیوز:سپریم کورٹ میں آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ جمع کرادی. سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا
عمران خان پر قاتلانہ حملہ پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ جمع کروا دی. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا. قاتلانہ حملہ کے مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں. مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے. آئی جی پنجاب نے لاہور رجسٹری میں رپورٹ جمع کرائی ہے جہاں سے ایف آئی آر کی کاپی پرنسپل سیٹ اسلام آباد بھجوائی گئی ہے. اسلام آباد میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کی کاپی موصول کی ہے. چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی.