پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

 عبدالقادر  نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں
کیپشن: عبدالقادر  نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو  آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کیے گئے ہیں  جن میں عبدالقادر کا نام بھی شامل ہے۔ عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نےاپنے مرحوم  والد کو ملنے والے اس اعزاز کے حوالے سے کہا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے اس اعزاز پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہال آف فیم میں والد کا شامل ہونا فیملی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں ۔ عبدالقادر  نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں شامل  ہیں۔

واضح  رہے کہ لیجنڈ عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔