ایک نیوز نیوز: اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر 2 کامیاب کاروائیاں کی گئی جس میں فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جانیوالے ملزم کے پیٹ سے89 ہیروئین بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری کاروائی میں لوئر دیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں ملزم فلائٹ نمبر PA 612 سے شارجہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
اے این ایف اور پنجاب رینجرز کی واہگہ کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی ملزم سے 2کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی میں خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔