ایک نیوز نیوز:پاکستانی روپے نے نئےکاروباری ہفتےکے دوسرے روز کا آغاز بھی مضبوطی سےکیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستاہو گیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 26 پیسے کا ہوگیاہے ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوا تھا جس کے باعث گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل چوتھے روز بھی تبدیل نہیں ہوا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227 روپے 75 پیسے پر ہی ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔