ایک نیوز نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرما ایڈیلیڈ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے جب گیند ان کے سیدھے ہاتھ پر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔ بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی
جس کے بعد روہت نے نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور پھر وہ انجری کے خوف سے گراؤنڈ سے چلے گئے۔
واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ سے سیمی فائنل جمعرات کو ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ کو سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل میں جیتنے والی دونوں ٹیمیں اتوار کومیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ کریں گی۔