ایک نیوز نیوز: اس بات کا تو سب کو علم ہے کہ رات بارہ بجے کے بعد ' اے ایم' جبکہ دوپہر 12 بجے کے بعد وقت کے ساتھ ' پی ایم 'استعمال کیا جاتا ہے۔
انگریزی زبان کے زیادہ تر الفاظ لاطینی زبان سے اخذ کیے گئے ہیں، اس وجہ سے ان کے مخفف تو عام طور پر بہت استعمال کیے جاتے ہیں مگرانکے اصل معنی کا علم بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے۔
بلکل اسی طرح وقت کے ساتھ اے ایم اور پی ایم تو سب لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن اسکے اصل معنی کا علم بہت کم افراد ر کھتے ہیں۔
اے ایم لاطینی جملے اینٹے میریڈیم کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر سے پہلے یا بی فور نون ہے اور پی ایم لاطینی جملے پوسٹ میریڈیم کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہرکے بعد یا آفٹر نون ہے۔
دنیا میں وقت کے2سسٹم کام کررہے ہیں جن میں سے ایک 24 گھنٹے کا سسٹم جبکہ دوسرا 12 گھنٹے کا سسٹم ہے۔
24 گھنٹے والے سسٹم میں اے ایم اور پی ایم استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ اس سسٹم میں ایک سے 23 تک نمبر استعمال ہوتے ہیں، اس لیے نمبر دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں پڑتی ، جبکہ 12 گھنٹے والے سسٹم میں اے ایم اور پی ایم '' کا مخفف استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ قدیم مصر میں دن کو 24 حصوں یا گھنٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور وقت کا اندازہ کرنے کے لیے آسمان پر سورج کی پوزیشن کو دیکھا جاتا تھا۔