ایک نیوز نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج چاند دیکھا گیا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پچاس منٹ تھا۔ چاند گرہن لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دیکھاگیا.
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کو مکمل گرہن لگا۔ مکمل چاند گرہن ایشیا کے کچھ ممالک اور آسٹریلیا میں دیکھا گیا۔ اسلام آباد میں چاند گرہن 61 فیصد ، لاہور میں 69۔62اور کراچی میں 88۔0فیصد تھا، پشاورمیں چاند گرہن 55۔52اور کوئٹہ میں6۔14فیصد تھا۔
کراچی میں چاند گرہن 5بج کر 46منٹ پر شروع اور 6بجکر 56منٹ تک رہا۔ لاہور میں چاند گرہن 5 بجکر 5منٹ سے لیکر 6 بجکر 56منٹ تک رہا۔ اسی طرح اسلام آباد میں چاند گرہن پانچ بجکر 6 منٹ پر شروع ہوکر 6 بجکر 56 منٹ پر ختم ہوا۔ پشاور میں 5 بجکر 12منٹ سے 6 بج کر 56 منٹ تک چاند گرہن دیکھا گیا۔ کوئٹہ میں چاند گرہن 5 بجکر 38منٹ سے 6بجکر 56 منٹ تک ہوا۔ گلگت میں چاند گرہن 4بجکر 57 منٹ پر شروع ہوکر 6بجکر 56منٹ پرختم ہوا۔
واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت لگتا ہے جب زمین اپنے مدار کے گرد گھومتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی ہے۔ اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔