چند پیسوں کے عوض 16 سالہ لڑکی کی 40 سالہ لڑکےسے شادی

Nov 08, 2022 | 10:08 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: حافظ آباد میں 16سالہ لڑکی کی 40سالہ  شخص سے شادی کروا دی گئی ہے۔

 پولیس کےمطابق لڑکی کے گھر والوں نے 5 لاکھ روپے کے عوض لڑکی کی 40 سالہ شخص سلمان سے کی ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شادی کے بعد شوہر سلمان 16 سالہ دلہن  پر تشدد بھی کرتا تھا تاہم لڑکی کی مدعیت میں والدہ،سوتیلے باپ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے  تاہم دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد حراست میں لیکر قانونی کارروائی کی جا ئے گی

مزیدخبریں