ایک نیوز نیوز: چین میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز 6 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں ۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 600 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین میں مئی کے بعد ٍسے لیکر اب تک کے سب سے زیادہ کوروناوائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں تقریباً آدھے سے زیادہ کوروناوائرس کے کیسز مینو فیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ صوبے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین کے شہر ژینگزو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون بنانے والی فیکٹری بھی کورونا وائرس کی پابندیوں کی زد میں ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے باعث صارفین کو اپنے آرڈرز موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔