ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم کے علاوہ پوری ٹیم کی آرام کو ترجیح

بابر اعظم نے اکیلے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بیٹنگ کی۔ 
کیپشن: بابر اعظم نے اکیلے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بیٹنگ کی۔ 

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ لے مابین کھیلا جائے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق سیمی فائنل سے قبل ٹیم کو آرام کا مشورہ دیا گیا لیکن کپتان بابر اعظم اکیلے بلا اٹھا کر میدان میں آ گئے جہاں بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن بھی بابر اعظم کے ہمراہ تھے۔  باقی ٹیم نے آرام کو ترجیح دیتے ہوئے کوئی پریکٹس سیشن نہیں کیا۔ بابر اعظم نے اکیلے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بیٹنگ کی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ 9 نومبر کو سڈنی کے میدان میں لھیلا جائےگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان 10 نومبر کو ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبورن کے میدان میں کھیلا جائے گا