ایک نیوز:شیرافضل مروت کےبیانات پرپی ٹی آئی کا سخت ردعمل،سیاسی کمیٹی سے ہی نکال دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکالتے ہوئے سائیڈلائن کردیاگیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین شیر افضل مروت سے خفا ہیں۔پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر شیرافضل مروت سے پارٹی کا "سینئر وائس پریذیڈنٹ " کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلد یہ عہدہ کسی اہم شخصیت کو دے گی۔شیر افضل مروت سے عہدہ واپسی کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے آج پارٹی رہنمایوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔