ایک نیوز :ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا ۔سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد مارے گئے ۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں انعام اللہ نامی دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولا بارود اور دیگر ہتھیار برامد ہوا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی کاروائیوں میں ملوث تھے۔دونوں کاروائیوں کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔