ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ٹیلفونک رابطہ،وکلا کے احتجاج کا معاملہ حل کرنے پراتفاق ہوا۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے وکلاءکے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی ۔
قائد ین نے اتفاق کیا کہ وکلاءکے جائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیاجائے۔تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں، مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو وکلاءکے خلاف طاقت کے استعمال سےگریز برتنے کی فوری ہدایت کی تھی ۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کاہنا تھا کہ پولیس حراست میں موجود وکلا رہا کئے جائیں, وکلا دہشت گرد نہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ وکلاءکے احتجاج کی صورتحال میں وزیراعلی پنجاب سے مسلسل رابطے میں رہے۔