وکلا گردی سے 2ایس پیز،1ڈی ایس پی سمیت 12اہلکار زخمی 

May 08, 2024 | 19:17 PM

ایک نیوز:لاہور جی پی اوچوک میں وکلا گردی سے لاہور پولیس کے 2ایس پیز،1ڈی ایس پی،2ایس ایچ اوز،12پولیس اہلکار تشدد سے زخمی ہوئے ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ کلاء گردی میں ایس پی ماڈل ٹاؤن ایس ایچ او اچھرہ، انسپکٹر اختر علی، کانسٹیبل سبحان علی سمیت متعدد پولیس اہلکارزخمی،گنگارام ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔وکلاء کے پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے پولیس افسران و جوانوں کے سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔

ی آئی جی آپریشنز نے وکلاء گردی میں زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت  کردی ۔

ڈی آئی جی آپریشنر کاکہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں۔امن و امان کا قیام،شہریوں کی جان و مال اور سرکاری املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  

مزیدخبریں