ایک نیوز :سابق صدر عارف علوی نے سانحہ 9مئی پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ۔
سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اسیرپی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد،عمرسر فراز چیمہ،اعجاز چودھری سے ملاقات،خراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹرعارف علوی کا اسیررہنماؤں کو کہنا تھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔آپ لوگ دہشتگردی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں، آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ 9 مئی واقعات پرآزاد کمیشن بنے،تحقیایت کی جائیں اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔
عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا میں پورا اتفاق کرتا ہوں۔قران کی ہدایت ہے کہ دونوں فریقین کوُسن کر فیصلہ کیا جائے، میں چاہتا ہوں ۔ 9 مئی کے واقعات پر کمیشن بنے، تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔ دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، قوم اکٹھی ہے فوج کی قدر کرتی ہے۔
سابق وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ باہر جاکر میرا پیغام دے دیں کہ میں جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو۔ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ آدھا دن مقابلے میں جبکہ آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔