پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ

May 08, 2024 | 19:04 PM

ایک نیوز :پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کوئی گندم نہیں خرید رہی۔ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں